Naveed
منگل , 04 اگست 2020ء
(245) لوگوں نے پڑھا
پاکستان پیپلز پارٹی سمندری کے رہنما میجر(ر) اکرم گجر نے پیپلز ہاؤس میں سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خان سے ملاقات کی اورانہیں عید الاضحٰی کی مبارکباد دی اس موقع پرسیاسی امور اور حلقہ کی سیاست کے بارے میں دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال بھی کیا۔ اکرم گجر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی نا ہلی کے سبب ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ دو سال گزر گئے پاکستان تحریک انصاف نے اپنا کوئی وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ لگتا ہے وعدے عوام کو دھوکہ دینے کے لیے کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ روز بروز مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں عوام پی ٹی آئی کی پالیسی سے تنگ آ چکے ہیں۔