جمعہ , 21 اگست 2020ء
(308) لوگوں نے پڑھا
فیسکو سمندری ڈویژن کی ٹیم اور سمندری پولیس نے بجلی میٹرریورس کرنے اور ریمورٹ کنٹرول آلہ لگا کر بجلی چوری کرنے والے بین الاضلاعی گروہ کے دوارکان کو اوکاڑہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ملزموں کے قبضے سے درجنوں فیسکو،لیسکو کے میٹر،ریمورٹ کنٹرول آلات قبضہ میں لے لئے۔ملزمان فیصل آباد،لاہوراور ملتان وارداتیں کرتے تھے۔ان کے سہولت کار فیسکو کے سابق میٹر ریڈر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کاآغاز کردیا فیسکو سمندری ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر راؤ محمد زبیر کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ سمندری اور گردونواح میں میٹر ریورس کرکے اور ریمورٹ کنٹرول آلہ لگا کر بجلی چوری کروانے والا ایک منظم گروہ متحرک ہے جس پر انھوں نے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر شفیق الحسن کی ہدایات پر خفیہ نگرانی شروع کروادی۔فیسکو سمندری دویژن نے پولیس کے ہمراہ منظم گروہ کے گرد گھیرا تنگ کیا اور انھیں دھرلیا. چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے گروہ کے خلاف بھرپور کارروائی پر ایکسئین سمندری اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے اور منظم کارروائی اور ملزمان پکڑنے پر پولیس کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی چوروں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز اور بھرپور ایکشن کیا جارہاہے۔محکمہ اور ملک کو نقصان پہنچانے والے دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ فیسکو ریجن سے بجلی چوری کاخاتمہ کیاجاسکے۔