جمعرات , 19 نومبر 2020ء
(527) لوگوں نے پڑھا
سمندری کے علاقے چک نمبر 139 گ ب رام پورسے تعلق رکھنے والے محمد اسلم کو پنجاب یونیورسٹی میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کلینیکل فزیولوجسٹ اورسی بی ٹی تھراپسٹ محمد اسلم کو ینگ فزیولوجسٹ ایسوسی ایشن کے جانب سے کورونا وائرس کے دوران مینٹل ہیلتھ کی پیشہ وارانہ ذمہ داری کی ادائیگی پر بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا ۔ چک 139 گ ب کے رہائشیوں نے محمد اسلم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد اسلم کی کارکردگی ان کے علاقے کے لیے قابل فخرمثال ہے اس ایوارڈ سے چک ایک سو انتالیس کا نام روشن ہوا۔