جمعہ , 19 جون 2020ء
(209) لوگوں نے پڑھا
سمندری (20 مئی2020ء)
ضلعی انتظامیہ نے انتہائی بااثر شخصیت کے زیر قبضہ الشریف فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے نام پر
سمندری میں خیراتی ہسپتال بنانے کیلئے لیز پر لی گئی اراضی واجبات ادانہ کرنے پر واگزار
کروالی ہے۔
تفصیلات کے مطابق
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی طورپر فصلیں کاشت
کی جارہی تھیں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل
سلطان کی زیر نگرانی ٹیم نے چک 467 گ ب سمندری میں گرینڈ آپریشن کرکے55 کنال 15 مرلے
قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کرالی۔ زمین الشریف فائونڈیشن ٹرسٹ کے نام
پر خیراتی ہسپتال بنانے کیلئے لیز پرلی گئی تھی جوکہ ابھی تک نہیں بنایا گیا تھا ساتھ
ساتھ گذشتہ سالوں سے اس اراضی کی سالانہ فیس بھی جمع نہیں کرائی اوراراضی پرفصلیں کاشت
کر رکھی تھیں جس پر اراضی کا لیز معاہدہ بھی منسوخ کردیا گیا اور سرکاری زمین پر ٹریکٹر
چلا کرغیرقانونی طور پر کاشت کی گئی فصلیں تلف کرکے قبضہ حاصل کرلیا گیا۔ مزید
قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔