Naveed
جمعرات , 11 مارچ 2021ء
(505) لوگوں نے پڑھا
لوگوں کو مسلم کمرشل بینک سمندری کی مین برانچ میں سے رقم نکلوانے کے سلسلے میں بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے لوگوں کا کہنا تھا کہ لمبی لائن لگا کر جب نمبر آتا ہے تو کبھی لنک ڈاؤن ہوجاتا ہے تو کبھی کیش ختم، اور کبھی کیش ہوتا ہے تو کیشیئر سیٹ پر نہیں ہوتا اور کبھی ڈپازٹ سلپ نہیں ہوتی۔ لوگوں نے شکوہ کرتے ہوئے ایم سی بی بینک مالکان سے سسٹم کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صارفین کو رقم کے نکلوانے اور ڈپازٹ کروانے کے دوران پیش آنے والے مسائل کا ازالہ ہو بصورت دیگر وہ بینک بدلنے پر مجبور نا ہوجائیں۔