جمعہ , 19 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

نوجوان کی مشکل معاشی زندگی کی کہانی جس سے ہر طبقے کے فرد کو سبق حاصل کرنا چاہیے

نوجوان کی مشکل معاشی زندگی کی کہانی جس سے ہر طبقے کے فرد کو سبق حاصل کرنا چاہیے
Naveed بدھ , 27 جنوری 2021ء (694) لوگوں نے پڑھا
موجودہ ملکی معاشی حالات کے پیش نظر ملک بھر کے رہنے والوں کے ایک بڑے طبقے کو معاشی  طور پر زائد جدوجہد کرنی پڑرہی ہے ایسے ہی ایک کہانی سمندری کے رہائشی نوجوان محسن رضا کی بھی ہے جو گھر سے کوسوں دور لاہور میں ایک فیکٹری میں کام کرتا ہے لیکن اس کی مشکل یہ ہے کہ اسے کام کی مزدوری دس گھنٹے کی انتہائی کم ملتی ہے جوکہ صرف 300 ہے۔ محسن رضا صبح ناشتہ کرتا ہے اور رات کا کھانا کھاتا ہے دن کا کھانا صرف بچت کی وجہ سے نہیں کھاتا تاکہ تھوڑی بہت بچت کرکے رقم گھر میں اپنی بوڑھی ماں کو بھیج سکے یہاں پر ایک بڑا مسئلہ مالکان کی وہ کم ظرفی پر مبنی روش بھی ہے جس میں وہ اپنے ملازمین کو حد درجہ کم اجرت دیتے ہیں جس سے ان کی روز مرہ کی ضروریات بھی پوری نہیں ہوتیں۔ مذکورہ نوجوان کو فیصل آباد کے رہائشی کی جانب سے ملازمت کی آفر کی گئی جس میں اسے کم سے کم موجودہ مالک سے زیادہ مزدوری کی آفر کی گئی جوکہ ایک اچھی بات ہے لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی ہمارے ملک میں بدانتظامی اور دوسری خراب پالیسیوں کی بدولت نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ بے روزگاری یا پھر کم درجے کا روزگار کرنے پر مجبور ہے دنیا بھر میں زائد آبادی کو ترقی حاصل کرنے کے لئے اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس کا اُلٹ ہے۔  
  • سیاست
  • بچے اور کنبے
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now