منگل , 24 نومبر 2020ء
(228) لوگوں نے پڑھا
تحصیل سمندری کے راوٗ کاشف روڈ پر پنجاب موبائلز کی شاپ پر سات مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دکاندارسے تین لاکھ روپے اورگاہک سے 37ہزار روپے چھین لئے ۔ واردات کے بعد ڈاکوتین موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر فرار ہوگئے واقعہ کے خلاف دکانداروں نے گوجرہ روڈ پراحتجاج کیا اور آگ لگا کر سڑک بلاک کردی۔ ایک گھنٹے کے مظاہرے کے بعد انتظامیہ نے مشتعل تاجروں سے مذاکرات کیے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر تاجروں نے احتجاج موخر کردیا اور منتشر ہوگئے۔