جمعہ , 19 جون 2020ء
(173) لوگوں نے پڑھا
سمندری، (12 مارچ2017ء) سمندری رجا نہ روڈ پر بس اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جا ں بحق اور 2شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز سمندری رجانہ روڈ پر بس اور ویگن موڑ کا ٹتے ہو ئے تیز رفتاری کے با عث آپس ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2افرد شدید زخمی حا لت میں ہسپتال منتقل کر ددئیے گئے ۔عینی شا ہدین کے مطا بق بس رجانہ سے مسا فروں کو لیکر فیصل آباد آرہی تھی جبکہ ہا ئی ایس ویگن کما لیہ کی طرف جا رہی تھی۔ امدادی ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔