Naveed
بدھ , 21 اپریل 2021ء
(464) لوگوں نے پڑھا
میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی ستھرائی کا کام کروایا گیا اس سلسلے میں چک نمبر 471 گ ب سڑک کنارے لگے ہوئے کچرے کے ڈھیر کو صاف کیا گیا جس کے بعد جگہ کافی بہتر نظر آنے لگی۔ راہگیروں نے بھی مذکورہ اقدام کو سراہا۔ صفائی کے کام کے موقع پر انصاف ویلفیئر سمندری کے فرحان نیامت، رانا آصف نصیر اور دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے تمام کام کی نگرانی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان نے صفائی کام کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کئے تھے۔