Naveed
بدھ , 26 اگست 2020ء
(308) لوگوں نے پڑھا
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے منگل کے روز سمندری کے لیے گورنمنٹ کالج فیصل آباد کے سب کیمپس کا سنگ بنیاد سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں رکھا ۔ جس پر سمندری کے شہریوں ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور یہ اظہار ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے سوشل میڈیا پیج پر بھی کیا گیا ۔ جس میں رانا علی مرتضی کا کہنا تھا کہ سمندری کے لیے یونیورسٹی کا افتتاح اگر وزیر اعلی عثمان بزادر نے فیصل آباد میں ہی کرنا تھا تو اتنا تکلف کرنے کے بجائے لاہور میں ہی کر لیتے۔ وزیر اعلی پنجاب نے سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں مصروف دن گزارا اور وہاں انتظامی امور اور اراکین اسمبلی کے ساتھ اجلاس کی صدارت کے ساتھ معززین شہر سے ماقاتیں بھی کیں ۔ لیکن وہ فیصل آباد میں آںے کے باوجود سمندری نہ آئے جس پر سمندری کے شہریوں کا غصہ بجا ہے ۔