بدھ , 05 اگست 2020ء
(224) لوگوں نے پڑھا
تحصیل چک جھمرہ کے چک نمبر 473 گ ب بمباں میں منگل کی شام سے ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے بجلی غائب ہے جس کے سبب گاؤں کے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مقامی لوگوں نے ایس ڈی او ایس بی کو رات کو فون بھی کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ عوام نے ساری رات گرمی میں جاگ کرگزاری اور پانی کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔ رات گئے واپڈا کے اہلکار آئے اور ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے اہل علاقہ نے مقامی اراکین اسمبلی سے بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلایہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔