Naveed
پیر , 03 فروری 2020ء
(362) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد رکشہ الٹنے سے 6 افرا د زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ موٹرسائیکل رکشہ نمبر ایف ڈی کیو 5727 اور موٹر سائیکل نمبر ایف ڈی کیو 5784 آپس میں ٹکرائے زخمی ہونے والے افراد میں دو حقیقی بہن بھائیوں 20سالہ حسن ولد نثارسکنہ ستیانہ بنگلہ اور18سالہ علیزہ ولد نثار سکنہ ستیانہ بنگلہ کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے جبکہ 25سالہ کشور بی بی زوجہ محمد ریاض سکنہ عارف والا، 23سالہ شہزاد ولد رشید سکنہ عارف والا، 19 سالہ اختر ولد رفیع محمد سکنہ ستیانہ بنگلہ اور 35 سالہ شبانہ زوجہ نثار سکنہ ستیانہ بنگلہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ایک زخمی 30 سالہ زخمی سرفراز ولد اللہ دتہ سکنہ 388ج ب سمندری کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔