Naveed
پیر , 22 جون 2020ء
(241) لوگوں نے پڑھا
سمندری (21 اپریل2018ء) حفاظتی ٹیکہ (ویکسین) لگنے سے دو بچوں کی حالت غیر ایک جاںبحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق چک نمبر200 گ ب میں 15ماہ کے محمد عمرولد ثاقب رشید اور10ماہ کی فاطمہ شاہددختر عبد الحفیظ کو حفاظتی ٹیکہ لگایا گیا جسکے بعد انکی حالت غیر ہوگئی اور دست لگ گئے دونوں بچوں کو سمندری ہسپتال منتقل کیا گیا مگر محمد عمر جاںبر نہ ہوسکا جبکہ فاطمہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ بچوں کے والدین ثاقب رشید اور عبد الحفیظ نے میڈیا کو بتایا کہ انکے بچے مکمل طور پر تندرست تھے حفاظتی ٹیکہ لگنے کے باعث انکی حالت غیر ہوئی اور دست لگ گئے انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجا ب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے دوسری طرف رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سمندری ڈاکٹر محمد یوسف کے مطابق ویکسین کا ایشو نہیں ہو سکتاہے کہ بچوں کو گیسٹرو ہوا ہوتاہم تحقیقات جاری ہیں۔