Naveed
پیر , 22 جون 2020ء
(152) لوگوں نے پڑھا
جنوری 2020ء کی خبرسمندری۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
نے اتوار کے روزجڑانوالہ اورسمندری کے اچانک دورے کیے۔ تھانہ آٹا سیل پوائنٹس اورہسپتالوں
پر اچانک چھاپے مار کرصورتحال کا جائزہ لیا اوردونوں شہروں میں صفائی کے انتظامات کا
بھی جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس وافر گندم موجود ہے ۔ آٹے کی قلت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔
اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں سے سختی سے نبٹا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بات
کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام سے ہوں اورعوام کو آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فیلڈ
میں نکلا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے شہر میں آٹے کے سیل پوائنٹس میں بھی اضافہ کرنے کی ہدایت
کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے سیل پوائنٹس پر آٹا مقررکردہ نرخوں پر ہی دستیاب
ہے۔وزیراعلیٰ نے سمندری کے دورہ میں آٹا سیل پوائنٹ اورتحصیل
ہیڈ کوارٹرہسپتال کا دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کی صورتحال
کا بھی جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سیل پوائنٹ پر شہریوں میں خود آٹے
کے تھیلے تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں آٹا وافر دستیاب ہے ۔ 20 کلو آٹے
کا تھیلا805 روپے میں مل رہا ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مختلف شہروں
کے دور ے کر کے آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیتا رہوںگا۔ جہاں پر بھی آٹے کی کم دستیابی
کی شکایت سامنے آئی فوری ایکشن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ وزیراعلیٰ نے
آٹے کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔ انہو ں نے کہا
کہ کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحصیل
ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری کا دورہ کرکے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت
کی اوردستیاب طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل
سٹاف کے اسٹاف سے بات کرتے ہوئے ان کے مسائل بھی پوچھے۔ وزیراعلیٰ نے دو خواتین مریضوں
کی ان کے بچوں کے علاج کیلئے مالی امداد بھی دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایمرجنسی کو
24 گھنٹے فعال ہوناچاہیے۔ ایمرجنسی بلاک کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر
ہسپتال میں بچوں کے ڈاکٹر بھی جلد تعینات کیے جا ئیںگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان
بزدار نے ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں گندم اورآٹے
کی صورتحال بہت بہتر ہے، ہم نے فلور ملوں کیلئے آٹے کی سپلائی میں اضافہ کردیا ہے، زمینی
حقائق سے باخبر ہوں اورکسی کو بھی اپنے عوام کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دوںگا۔