ہفتہ , 22 اگست 2020ء
(212) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ صدر سمندری کے علاقہ چک نمبر 441 جی بی کا رہائشی عبد الستار محسن اپنی دکان محمد وقاص ، محمد خان اور محمد صادق کو کرایہ پر دے چکا تھا۔ محسن اور ملزم کرایہ دار کے درمیان انخلا کے لئے تنازعہ پیدا ہوا ، تکرار کی بنیاد پر ملزم نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ اپنی دکان بند کرنے کے بعد گھر واپس آرہا تھا۔ صدر سمندری پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ مقتول کی اہلیہ شمیم کوثر کے بیان پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے ان کی تلاش شروع کردی۔