جمعہ , 17 مئی 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چک نمبر 440 گ ب فیض پور کا با صلاحیت نوجوان ، شان علی دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے کے باوجود اسنوکر کا شاندار کھلاڑی

 چک نمبر 440 گ ب فیض پور  کا با صلاحیت نوجوان ، شان  علی دونوں ہاتھوں سے محروم  ہونے کے باوجود  اسنوکر کا شاندار کھلاڑی
Naveed منگل , 04 اگست 2020ء (371) لوگوں نے پڑھا
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کم نہیں۔ پاک سرزمین پر ایسے کئی لوگ ہیں جنہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بنایا۔ بلکہ دنیا کو ثابت کیا ہے کہ وہ خدا داد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ اور جب کسی کھیل کا شوق ہو تو پاکستانی کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔ ایسا ہی ایک نوجوان فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے نواحی گاؤں چک نمبر 440 گ ب فیض پور  میں رہتا ہے۔  گاوں کا رہائشی شان علی جو کہ دونوں بازوؤں سے محروم ہے  لیکن سنوکر کا بہترین کھلاڑی ہے۔ شان علی دونوں ہاتھ نہ ہونے کے باوجود اسنوکر کھیلتا ہے وہ شاٹ اپنی تھوڑی کی مدد سے مارتا ہے۔ اور ہر اچھے کھلاڑی سے جم کر مقابلہ کرتا ہے۔ شان علی کا کھیل کسی بھی ایک بہترین کھلاڑی سے کم نہیں کسی بھی رنگ کی بال ہو وہ اسے ہول میں ڈالنے کی خوبی جانتا ہے۔  امید ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن شان علی جیسے با صلاحیت کھلاڑی کی سرپرستی کریں گے تاکہ شان علی کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ 
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?
Asim Kiyani 3 years ago
can someone give me his contact details? I would like to speak with him.

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now