Naveed
جمعہ , 26 فروری 2021ء
(579) لوگوں نے پڑھا
سمندری میں مذہبی تنظیم منہاج القرآن کے زیر اہتمام سفیر امن کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سمندری کی تعلیمی، سماجی، سیاسی شخصیات سمیت کئی اہل سمندری کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب زمزم مارکی گڑھ روڈ سمندری میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا انعقاد ادارے کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ہوا جبکہ تقریب میں ناظم اعلٰی خرم نواز گنڈا پوری نے شرکت کی حاضرین سے خطاب کے دوران انہوں نے ملک میں امن کے موضوع پر گفتگوکی۔ آخر میں معزز مہمانوں کے لئے عشائیہ کا بھی اہتمام تھا۔