Naveed
ہفتہ , 30 مئی 2020ء
(325) لوگوں نے پڑھا
سمندری، پولیس تھانہ سمندری کی حدود میں ہفتہ کی علی الصبح پولیس مقابلہ کے دوران تین ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے قبضہ سے شہری سے گن پوائنٹ پر لوٹاگیا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ کی علی الصبح تین بجکر10منٹ پر شہری انور نے ریسیکو15پر فون کرکے اطلاع دی کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکو اس سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل، نقدی، اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہیں جس پر ایس ایچ او پولیس تھانہ صدرسمندری نے فوری ایکشن لیتے ہوئے علاقہ کی ناکہ بندی کرادی ترجمان کا کہنا تھا کہ اسی اثناء میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مشکوک افراد ایک ناکہ پوائنٹ کی طرف آئے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں تینوں ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شہری انور سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹرسائیکل ،نقدی،موبائل،تین پسٹل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفیش کے دوران ڈکیتی، چوری، راہزنی سمیت درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملزمان پولیس تھانہ سٹی سمندری سمیت دیگر کئی تھانوں کی پولیس کو بھی مطلوب تھے پولیس کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔