Naveed
جمعہ , 22 جنوری 2021ء
(761) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد روڈ 65 بائی پاس کے قریب ایک دلخراش حادثے میں کار گنے والی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے کے بعد کار کا ڈھانچہ بالکل تباہ ہوگیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والا کار ڈرائیور تھا۔ حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔