Naveed
جمعہ , 19 فروری 2021ء
(569) لوگوں نے پڑھا
سمندری میں سلونی جھال کے مقام پر سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک کیری ڈبہ گاڑی سڑک کنارے کھڑے گنے کی ٹرالی سے جا ٹکرائی حادثے کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی گاڑیوں نے پہنچنے کے بعد عملہ نے ہسپتال منتقل کیا۔ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ واضح رہے کہ آج کل پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید دھند کا راج ہے مسافر حضرات کو از حد احتیاط کی ضرورت ہے۔