Naveed
پیر , 22 جون 2020ء
(243) لوگوں نے پڑھا
سمندری (27 مئی2020ء) فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں موٹروے پر کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمندری میں موٹروے پر کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 3 بچے بھی زخمی ہوئے، ٹائر پھٹنے سے کار حادثے کا شکار ہوئی، تمام افراد ملتان سے قصور جارہے تھے۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی افراد میں سے 2 کو شدید چوٹیں آئی ہیں ایک معمولی زخمی ہے۔