ہفتہ , 14 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

سمندری میں مسافر بس اور مزدا میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ،18 زخمی

سمندری میں مسافر بس اور مزدا میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ،18 زخمی
Naveed پیر , 22 جون 2020ء (219) لوگوں نے پڑھا
سمندری (04 اگست2017ء) پولیس تھانہ سمندری فیصل ۱ٓباد کے علاقہ چھوٹا با ئی پاس سمندری رجانہ روڈ پر جمعہ کی صبح مسافر بس اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 اور پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح چھوٹا بائی پاس سمندری رجانہ روڈ پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث مزداسے ٹکرا کر بے قابو ہونے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 5 مسافر35 سالہ یونس ولد معراج دین سکنہ ملتان، 30 سالہ کالی ولد رفیق، 35 سا لہ رمضان ولد اللہ بخش، 29 سا لہ سعید ولد اقبال، 40 سا لہ اکرم ولد فضل شدید زخمی ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔انہوں نے بتایا کہ 18 مسافر شدید زخمی بھی ہوگئے جن میں30 سالہ سا جد ولد غلام رسول سکنہ ملتان،40 سالہ گلزار ولد ذوالفقار سکنہ چک نمبر 168 سراج چک ،35 سا لہ فیض علی ولد فدا حسین سکنہ ملتان،35 سالہ صفدر ولد اشرف سکنہ ملتان،40 سا لہ سرداراں بی بی ،25 سا لہ ہمایوں ولد طارق،35 سا لہ شہناز امان اللہ، 38سا لہ امانت تا ج دین، 40 سا لہ راحیلہ طارق سکنہ ملتان، 25 سا لہ ثنا ء ادریس سکنہ ملتان،40 سا لہ اسلم اصغر، 18 سا لہ حمیرا رحمن، 40 سا لہ حلیمہ حسین، 35 سا لہ خالدہ بھولا، 18 سا لہ یونس حسین، 42 سا لہ ثبن بی بی، 22 سا لہ شہناز اشرف اور ایک 25 سا لہ نامعلوم شخص شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 5 مسافروں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری پہنچایا۔ جہاں سے شدید زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now