Naveed
اتوار , 15 جنوری 2017ء
(187) لوگوں نے پڑھا
سمندری، فیصل آباد کے تحصیل سمندری کے قریب افسوسناک واقعے میں مسافر بس الٹ گئی واقعے کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو بس ملتان سے فیصل آباد جآرہی تھی کہ بارش میں پھسلن کے باعث توازن قائم نہ رکھ سکی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچنے لگیں مزید براں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔