Naveed
پیر , 22 جون 2020ء
(187) لوگوں نے پڑھا
سمندری (9 جون 2020) العزیز ہوٹل سمندری روڈ کے قریب ایک عمارت گرنے کے نتیجہ میں 4افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والا 12سالہ بچہ سلیمان ولد محمداختر اور زخمی ہونے والے افراد 10سالہ ابوبکر ولد اعجاز احمد ، 14سالہ احمد ولد سرفرازاور 40سالہ عبدالمجید ولد فتح محمد بھینسوں کے باڑے میں دودھ لینے کیلئے آئے ہوئے تھے کہ اچانک باڑے کی چھت گر گئی جس کے باعث مذکورہ افراد ملبے تلے دب گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامی وپولیس حکام اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جاں بحق وزخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا۔