Naveed
جمعہ , 11 دسمبر 2020ء
(186) لوگوں نے پڑھا
شہر سمندری کا جوان عزم و ہمت کا نشان، حوصلوں کا ترجمان جو ہے ورد ہر زباں، منزل اپنی ہے بلند ستاروں پہ ڈالیں گے کمند،اپنی سب کی ایک امنگ شہر سمندری سربلند،دلوں کو ہم تو جوڑیں گے نفرتوں کو توڑیں گے،ساتھ نبھا کر ایک دوجے کا ہاتھ کبھی نا چھوڑیں گے، یہ خوبصورت نظم شہر سمندری میں تعلیم کو علاقے میں سب سے اہم مقصد بنانے کی غرض سے موجود سماجی تنظیم یوتھ کیئر سمندری کے چیئرمین عمیر بٹ کی جانب سے شہر سمندری کے نوجوانوں کیلئے لکھی گئی۔ نوجوان زید خان نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کے ذریعے یہ نظم پیش کی۔