جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

’دھواں‘ ڈرامے کے اہم کردار بشیر باورچی کا تعلق سمندری کے کس چک سے ہے۔۔۔؟

’دھواں‘ ڈرامے کے اہم کردار بشیر باورچی کا تعلق سمندری کے کس چک سے ہے۔۔۔؟
Naveed جمعرات , 07 جنوری 2021ء (419) لوگوں نے پڑھا
1991 کے مشہور و معروف ڈارمہ سیریل دھواں میں بشیر باورچی کے کردار کو ڈرامہ دیکھنے والوں میں سے کون بھول سکتا ہے جن کے کردار نے ڈرامہ کو چار چاند لگادیئے تھے۔ بشیر باورچی کا کردار ادا کرنے والے فنکار فیاض احمد پروانہ کا تعلق سمندری کے نواحی گاؤں چک نمبر 442 گ ب سے ہے۔ فیاض احمد پروانہ کو بشیر باورچی کا کردار بہترین طریقے سے ادا کرنے پر پی ٹی وی کی جانب سے ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ فیاض احمد پروانہ نا صرف دھواں جیسے سپر ہٹ ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں بلکہ 10 سے زیادہ ڈراموں جن میں ارتقاء، صحرا، پیاس شامل ہیں، میں بھی کام کرچکے ہیں۔ فیاض احمد پروانہ اس وقت حجام کا کام کرکے اپنی روزی حاصل کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پیٹ بھرنے کے لئے کچھ نا کچھ کرنا پڑتا ہے۔ میڈیا انڈسٹری کے حالات ناساز ہونے کی وجہ سے ٹی وی میں کام نہیں مل سکا۔ انہوں نے نا صرف ڈرامہ دھواں میں اداکاری کی بلکہ ڈرامہ میں اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے بھی ناظرین کو محظوظ کیا۔ وہ آج بھی ڈرامہ میں اپنے گائے گئے گانے کو اسی طرح گاکر اس وقت کو یاد کرتے ہیں۔ صوبائی و مرکزی حکومتوں کو فنکاروں کو ریلیف دینا چاہیے تاکہ فنکار اپنے فن کو ادا کرتے رہیں اور انہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی دشواری نا ہو۔     
  • تفریح
  • شخصیت
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now