Naveed
منگل , 26 جنوری 2021ء
(649) لوگوں نے پڑھا
سیم نہر نالہ پل کی اہمیت اپنی جگہ ہے یہاں سے گزرنے والے سواروں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہوتی ہے جبکہ پل کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے۔ پل کے کنارے تو مکمل تباہ ہوچکے ہیں انتظامیہ کو اس حوالے سے سوچنا چاہئے کہ پل کی مرمت کی جائے تاکہ کوئی حادثہ پل کی خستہ حالی کی وجہ سے پیش نا آجائے۔ بلاشبہ انتظامیہ کی جانب سے شہر کے دوسرے مسائل کی جانب توجہ دی جارہی ہے ساتھ ساتھ لگے ہاتھوں پل کی مرمت کی طرف تھوڑی توجہ اگر کرلی جائے لوگوں کو مذکورہ عمل سے انتہائی خوشی حاصل ہوگی۔