Naveed
جمعرات , 14 مئی 2020ء
(237) لوگوں نے پڑھا
سمندری، اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے گندم خریداری مراکزسمندری کا دورہ کرکے گندم کی خریداری کاریکارڈ ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے باردانہ کی فراہمی اور خریدی جانے والی گندم کا ریکارڈ چیک کیا اور کاشتکاروں کے لئے ضروری سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ مہم کے اختتام تک تمام تر انتظامات کو بھرپور رکھیں اور کاشتکاروں کی معمولی سی بھی شکایت کو فوری دور کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے سینٹر پر موجود کسانوں سے احوال بھی دریافت کیا اور گندم خریداری مہم میں ان سے دستیاب سہولیات کے بارے میں جانا اور اطمینان کا اظہار کیا۔