Naveed
پیر , 22 جون 2020ء
(201) لوگوں نے پڑھا
سمندری۔ (01 مئی2020ء) اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے ذخیرہ کئے گئے چاول وچینی کے 1573 تھیلے قبضہ میں لے لئے جن میں چاولوں کے 938 اور چینی کے 635 تھیلے شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر گودام کو بھی سیل کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاول اور چینی عام مارکیٹ میں ڈی سی ریٹ پر فروخت کرائی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔