بدھ , 19 اگست 2020ء
(399) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کرکے سٹاف کی حاضری،صفائی اور انتظامی امور چیک کیا ۔ عملے نے فیصل سلطان کو روزہ مرہ کام کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اس موقع پر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پبلک ڈیلنگ کے دفاتر کو عوام دوست ہونا چاہیے تاکہ وہ عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ عوام کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو ۔