منگل , 05 جنوری 2021ء
(574) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان کی جانب سے گزشتہ دنوں بازاروں میں ناجائز و غیر قانونی تجاوزات کو لے کر کافی سنجیدگی دکھائی جارہی تھی اسی سلسلے میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان کی جانب سے سمندری کے مختلف بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی۔ دیر تک جاری رہنے والی کاروائی میں مختلف تجارت کے مراکز منڈی بازار، کچہری بازار، کشمیری بازار، پریس کلب روڈ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ انکے ہمراہ میونسپل کمیٹی کا عملہ اور انجمن تاجران منڈی بازارکے نائب صدر اسد عباس جاوید بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بےجا چنگچی رکشہ کو بھی ختم کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے تاجروں کو سخت تنبیہ کی گئی کہ جو ناجائز تجاوزات رکھے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن مستقل بنیادوں میں ہوتے رہیں گے اور کسی قسم کی لاقانونیت برداشت نہیں کی جائیگی۔ شہریوں کا اس حوالے سے مثبت ردعمل آیا اور انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ عوام کا کہنا تھا کہ اقدامات سے عوام کو فائدہ ہوگا بےجا چنگچی رکشے اور ناجائز تجاوزات سے عوام کو بازاروں میں گزرنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔