Naveed
پیر , 28 دسمبر 2020ء
(475) لوگوں نے پڑھا
سمندری کے اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان کا گزشتہ دنوں سمندری سے تبادلہ ہوگیا ان کی جگہ راجہ محمد حیدر کو اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ لوگوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ راجہ صاحب وہ علاقائی مسائل جو فیصل سلطان حل نہیں کرواسکے وہ بھی حل کروائیں گے۔ ناجائز تجاوزات ایک اہم مسئلہ ہے جس پر لوگوں نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ تحصیل بھر خصوصاٌ بازاروں میں ناجائز تجاوزات کو ختم کروائیں۔