منگل , 29 ستمبر 2020ء
(147) لوگوں نے پڑھا
فیصل آباد کی تحصیل سمندری کا بیٹا عامر اسلام رواں سال بھی انگلینڈ میں ہونے والی تیسری انٹرنیشنل ڈرل چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا ۔ عامر اسلام نے گزشتہ سال بھی مذکورہ مقابلوں میں حصہ لیا تھا ۔ اب تک ہونے والی دونوں چیمپیئن شپ پاکستانی جوانوں نے جیت کر اپنے نام کی ہے ۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشن آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کے جوانوں کی اس مرتبہ بھی تیاری بھرپور ہے ۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے جوانوں نے تربیتی کیمپ کے دوران خوب محنت کی ہے ۔ اس بار بھی قوم کے محافظوں سے ایونٹ میں اچھے نتائج کی امید ہے ۔ ڈرل چیمپیئن شپ برطانیہ کے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرٹس میں ہوں گے اگر اس بار بھی پاکستانی دستہ فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہا تو یہ اس کی جیت کی ہیٹ ٹرک ہوگی۔