Naveed
بدھ , 13 جنوری 2021ء
(1090) لوگوں نے پڑھا
الفضیلت ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) سمندری، تحصیل میں خواتین کو فنی طور پر تربیت یافتہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ ویلفیئر کے پروگرامز کی بدولت نواحی چکوک جن میں چک نمبر 466 گ ب، 464 گ ب، 437 کرول و نور پور، 438 گ ب بڑتھاں، 439 گ ب مہالم و فتح ریحان، 440 گ ب فیض پور، 385 گ ب کی سینکڑوں خواتین فضیلت ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین چک نمبر 463 گ ب (بڑا) سے فنی تعلیم حاصل کرکے بہتر روزگار کے ذریعے سے اپنے اہل خانہ کی کفالت کررہی ہیں۔ ادارے کے اندر ہی ریسکیو 1122 کے تعاون سے طالبات کو فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ کورس بھی کرایا جاتا ہے تاکہ خواتین طالبات کی ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے بھی تربیت ہو۔ ادارے کے بانی عتیق الرحمن رندھاوا نے یہ ادارہ اپنی والدہ محترمہ "فضیلت بیگم" مرحومہ کے نام پر مئی 2015 میں قائم کیا تھا جس سے اب تحصیل بھر کی بیشتر خواتین مسفید ہوچکی ہیں۔ ادارے کی مفت تعلیم تحصیل بھر کی مستحق خواتین کے لیے ایک نہایت سہولت کی بات ہے۔ ادارے میں ابھی بھی نئے داخلے جاری ہوچکے ہیں جس کے لئے ادارے کی جانب سے فنی تربیت حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔