ہفتہ , 14 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

سمندری کے قریب کار اور ڈمپر ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی ہوگئے

سمندری کے قریب کار اور ڈمپر ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی ہوگئے
Naveed پیر , 22 جون 2020ء (203) لوگوں نے پڑھا
سمندری ۔  (27 مئی2020ء) فیصل آباد کے نواحی علاقہ  سمندری کے قریب چک نمبر212 نزدکھدر کے قریب بدھ کی شام موٹر وے کے راستے لاہور جا نیوالی تیز رفتار کار اور ڈمپر ٹرک کے درمیان  خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق اور2 شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث کار کے بے قابو ہوکر ڈمپر ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجہ میں پیش ۱ٓیا جس کے باعث کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد 45 سالہ مسرت زوجہ محمد اکرم، 28 سالہ رضوان ولد ارسلان، 32 سالہ اکرم ولد ارسلان ،40 سالہ نگینہ زوجہ ارسلان،8 سالہ عثمان ولد صفدر اور 5 سالہ عدیل ولد صفدر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 افراد 10 سالہ عبداللہ ولد نامعلوم اور 5 سالہ احسن ولد نامعلوم شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، انتظامی حکام اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں جنہوں نے جاں بحق و زخمی ہونیوالوں کو پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کیا جبکہ وہاں سے دونوں شدید زخمیوں کو بعد ازاں تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرناک بیان کی جارہی ہے۔
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now