ہفتہ , 14 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

سمندری روڈ پر تیز رفتار کار سٹرک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، ماں بیٹی جاں بحق، بیٹا و عزیز شدید زخمی

سمندری روڈ پر تیز رفتار کار سٹرک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، ماں بیٹی جاں بحق، بیٹا و عزیز شدید زخمی
Naveed ہفتہ , 04 اپریل 2020ء (222) لوگوں نے پڑھا
سمندری، اتوار کی صبح فیصل آباد سے 10 کلو میٹر دور سلونی جھال سمندری رورڈ پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 2 افراد ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ ایک بیٹا اور ایک  قریبی عزیز شدید زخمی ہوگئے۔ریسیکو 1122فیصل آباد کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ ایک شہری عبدالستار کے اہل خانہ سمندری سے فیصل آباد جارہے تھے کہ سلونی جھال سے 10 کلو میٹر دور سمندری فیصل آباد روڈ پر ان کی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 30سالہ شاہدہ زوجہ عبدالستار اور اسکی ایک سالہ بیٹی طاہرہ دختر عبدالستار موقع پر ہی جاں بحق اور3 سالہ امیر حمزہ ولد عبدالستار اور ان کا قریبی عزیز 30 سالہ شفیق ولد حنیف شدید زخمی ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکو1122کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز زخمیوں کی جانیں بچانے کیلئے تمام ممکن طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔
  • صحت
  • بچے اور کنبے
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now