ہفتہ , 22 اگست 2020ء
(454) لوگوں نے پڑھا
تحصیل سمندری میں چک نمبر 387 گ ب منڈیھار میں تین پلیا کے مقام پر سڑک کنارے خاتون کھڑی تھی کہ اچانک ایک تیز رفتا ویگن نے اسے کچل دیا ۔ حادثہ کے سبب خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کوہسپتال پہنچایا ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ 3 پلیا سٹاپ پر آے روز کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا رہتا ہے عوام نے ارباب اقتدار سے اپیل کی ہے کہ تین پلیا پر واقع یو ٹرن کو بند کیا جائے