Naveed
جمعہ , 19 جون 2020ء
(182) لوگوں نے پڑھا
ریسکیو ذرائع کے مطابق محکمہ واسا سمندری روڈ لائلپور کاٹن مل ہائی سکول کے قریب دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث ریکارڈ روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی لپیٹ میں آ کر محکمہ واسا کا قیمتی ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ لگنے کے بعد فوری ریسکیو 1122 کو اطلاع کی گئی تاہم ریسکیو کی 3 گاڑیوں نے جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ خوش قسمی سے آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔