Naveed
پیر , 01 جون 2020ء
(283) لوگوں نے پڑھا
سمندری روڈ ناولٹی پل کے قریب تیز رفتار ویگن بے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے جاٹکرائی جبکہ ویگن میں سوار ماں بیٹا اور میاں بیوی سمیت 5 افراد لہولہان ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ریسکیو ذرائع کے مطابق خواجہ ٹریول کی ہائی ایس ویگن مسافروں کو لیکر سمندری جا رہی تھی کہ جب وہ سمندری روڈ العزیز ہوٹل کے قریب پہنچی تو اچانک ایک سامنے سے آتی موٹرسائیکل کا ٹائر پھٹ گیا اور ویگن ڈرائیور موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث کنٹرول قائم نہ رکھ سکا اور ویگن بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار 70 سالہ الطاف، فاطمہ زوجہ طارق، اس کا بیٹا حسنات ولد طارق، 50 سالہ عابد ولد جہان خان، اس کی اہلیہ زیب النساء، اور 60 سالہ مسافر اسلم ولد غلام محمد بری طرح زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔