جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق
Naveed بدھ , 02 دسمبر 2020ء (391) لوگوں نے پڑھا
سمندری بائی پاس پر چک نمبر 465 میں آج صبح 9 بجے کے قریب ایک دلخراش ٹریفک حادثہ رونما ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار میں موجود 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ باقی 4 میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص ملک خالد بیٹے کی شادی کے سلسلے میں شارجہ سے پاکستان آئے تھے جن کو لیکر ان کے دو بیٹے، بھائی اور اس کا بیٹا اور ایک بیٹے کا دوست کار میں ایئرپورٹ سے لے کر واپس کنجوانی آرہے تھے کہ کھڑے ٹرک کے پیچھے سے ان کی کار ٹکراگئی۔ ملک خالد کا ایک بیٹا اور اس کا دوست کار ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں پہلے سمندری ہسپتال بعد ازاں فیصل آباد منتقل کردیا گیا حادثے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ ریسکیو ٹیموں نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
  • حادثہ
  • جاں بحق
  • سڑک
  • ٹریفک
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now