جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ سمندری میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

سمندری میں2 پولیس مقابلے ، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

سمندری میں2 پولیس مقابلے ، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
منگل , 08 ستمبر 2020ء (253) لوگوں نے پڑھا
تھانہ ترکھانی پولیس حکا م کے مطابق محمد سجاد نامی شہری نے 15 پرڈکیتی اور راہزنی کی واردات کی کال کی جس پر پولیس نے ڈاکووٗں کا تعاقب کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو نعمان ستار ولد عبدالستار ساکن صوفی کالونی سمندری اور عثمان ولد فلک شیر ساکن 222 گ ب سمندری زخمی ہوگئے جنھیں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے دو ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل معہ گولیاں ، موٹر سائیکل اور چھینے گئے 4 ہزارروپے برآمد کرلیے ۔ ملزمان تھانہ ترکھانی اور گرد نواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ تھانہ سمندری سٹی کے علاقہ 390گ ب میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی ہوگئے جنھیں پولیس نے گرفتا رکرلیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چار موٹر سائیکل سوار ڈاکووٗں کو سمندری سٹی بائی پاس گوجرہ روڈ پر روکنے کی کوشش کی گئی تاہم رکنے کی بجائے وہ فرار ہوگئے۔وائرلیس کال پر موبائل ٹیم نے390گ ب کے قریب ان کا گھیراوٗ کیا جس پر انہوں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو زخمی ہوگئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے ساجد ولد شبیر اور شاہ زیب ولد غلام حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل تیس بور اور گولیاں جبکہ دو موٹر سائیکلیں 125برآمد کرلیں ۔ملزمان کیخلاف دستیاب ریکارڈ کے مطابق ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now