منگل , 29 ستمبر 2020ء
(342) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ شہر کا چھوٹا نواب سجاد جو کئی ممالک میں اپنے چھوٹے قد کیوجہ سے پہچان رکھتے ہیں اور کئی ممالک میں کام کی غرض سے جاتے رہے ہیں۔ چند دن پہلے انکی شادی انجام پا ئی جسکے بعد اپنی بیوی کے ساتھ ہی رہنے کی وجہ سے دبئی واپس نہیں گئے اور پاکستان میں ہی رزق حلال کمانے کے لیے نواب سجاد نے فروٹ کی ریڑھی پاکستان چوک کمالیہ میں لگالی ہے نواب سجاد کا کہنا تھا کہ اب میں اپنے شہر میں فروٹ بیچا کرونگا تمام قرب و جوار کے دوست نواب سجاد سے فروٹ لازمی خریدا کریں تاکہ کمالیہ کے بھائی کی حوصلہ افزائی ہو اورکامیابی انکے قدم چومے۔