پیر , 07 دسمبر 2020ء
(666) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں زمین کے تنازعے میں بھائی نے بھائی کی جان لے لی پربانہ فیملی سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائی چک 744 گ ب کے رہائشی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیرمحل کے نواحی گاؤں چکنمبر 744 گ ب میں سرفراز پربانہ کا اپنے بھائی حق نواز پربانہ سے زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا، دوران جھگڑا عمران ولد حقنواز نے کچھ ان کو دے مارا چوٹ شدید ہونے کی وجہ سے سرفراز موقع پر ہی جانبحق ہو گیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، معاملے کا ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے نوٹس لے لیا، تھانہ پیرمحل پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر تے ہوئے ملزم کی تلاش بھی شروع کردی۔