جمعرات , 28 جنوری 2021ء
(596) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ میں گنے کی ٹرالیاں جب روڈز پر آتی ہیں تو باقی سوار ان کی طرف دیکھ کر ہی اپنا وقت گنوا دیتے ہیں۔ پنجاب بھر میں جہاں جہاں شوگر ملز ہیں وہاں سے گنے کی ٹرالیوں کے گزر سے باقی گاڑیوں والوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پھر چاہے وہ مریض کسی ایمبولینس میں زندگی موت کی کشمکش میں بھی کیوں نا مبتلا ہوتا ہو۔ طارق زمان بھٹی ایڈوکیٹ جوکہ لاہور میں مقیم ہیں ان کا مسئلہ کے حوالے سے حل دیتے ہوئے محترم ڈی سی اور محترم ڈی پی او سے مطالبہ تھا کہ عوام کی سہولت و آسانی کے لئے شوگر ملز کو پابند کریں کہ وہ سڑک کے اطراف میں زمین کرایہ پر حاصل کرکے چند عارضی کین یارڈ بنائیں جس سے گنے کی ٹرالیاں جلد از جلد آف لوڈ کرکے سڑک سے ہٹائی جاسکیں تاکہ اہم عوامی مسئلے کا تدارک ہو۔ مطالبے کی عوام کی جانب سے بھی تائید کی گئی ہے یہ حل پنجاب بھر میں شوگر ملز کے روٹس پر بھی لاگو کیا جائے۔