جمعہ , 24 جولائی 2020ء
(444) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ کےاسسٹنٹ کمشنر وایڈ منسٹریٹر نوشین اسرارکی ہدایت پر تحصیلدار کمالیہ غلام دستگیر سنپال اور محکمہ سپیشل برانچ نے محلہ نیاز آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارکرذخیرہ کی گئی چینی قبضے میں لےلی ۔ ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی.سٹور سیل کر دیا گیااس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار نے کہا ہے کہ ہماری ٹیمیں دن رات ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سرگرم ہیں اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا