جمعہ , 24 جولائی 2020ء
(485) لوگوں نے پڑھا
تحصیل کمالیہ کے نواحی گاوٗں چک 185 گ ب سناری بنگلہ کے قریب گھات لگائے 4 ملزمان اجمل، فیاض، ثقلین اور نیاز نے سابقہ رنجش کی بناء پرگاڑی پر جانے والے شوکت چنڑ اور لیاقت چنڑ پرحملہ کیا۔ شوکت کو سر میں جبکہ لیاقت کو دائیں گال پر گولی لگی ۔ شوکت کوتشویش ناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی نعیم عزیز سندھو اور انسپکٹر خادم حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے جنہیں جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے.