ہفتہ , 17 اکتوبر 2020ء
(308) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ، شہر اور گردونواح میں چوروں کا راج ہوگیا ہے۔ تازہ ترین واقعے میں نامعلوم چور وکلاء کے چیمبرز کا صفایا کر گئے۔ گذشتہ شب وکلاء کے دفاتر کا تالا توڑ کر پنکھے، یو پی ایس، سولر پلیٹیں اور دیگر اشیاء چرا کر لے گئے۔ وکیلوں کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال قابل قبول نہیں ہوسکتی۔ انتظامیہ کو ضرور اقدامات کرنے چاہیں۔