جمعہ , 21 اگست 2020ء
(349) لوگوں نے پڑھا
گزشتہ روز کمالیہ شہر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ دن بھر بادل چھائے رہے۔ بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ دن بھر چلنے والی ہواؤں اور وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہریوں کے چہرے بارش کے بعد خوشی سے کھل اُٹھے تاہم بارش کے باعث بعض علاقوں میں کیچڑ اور پھسلن پیدا ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔