جمعرات , 13 اگست 2020ء
(138) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ میں ٹِک ٹِک پر اپلوڈ کرنے کے لئے ویڈیو بناتے ہوئے غلطی سے گولی چلنے پر ایک 14 سالہ بچی دم توڑ گئی۔ اطلاعات کے مطابق، غلام علی کی 14 سالہ بیٹی اور صدیق آباد کے رہائشی، فرح علی، ٹک ٹوک اسٹار بننا چاہتی تھی۔ وہ اکثر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنی ویڈیو کلپس بناتی اور پوسٹ کرتی رہتی۔ واقعے کے دن، فرح اپنی چھوٹی بہن فائزہ علی کے ساتھ اپنی ویڈیو بنا رہی تھیں اسی دوران انہوں نے ویڈیو بنانے کی غرض سے اپنے والد کی پسٹل اُٹھالی۔ تاہم، غلطی سے پستول چل گیا۔ جس کے نتیجے میں فرح شدید زخمی ہوگئی اور اسپتال منتقل ہونے سے قبل ہی اس کی موت ہوگئی۔ جب ڈسٹرکٹ پولیس کے ترجمان عطا اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بچی کے والد نے واقعے کا مقدمہ درج نہ کرنے کے لئے سٹی پولیس کو تحریری درخواست دی ہے کیونکہ یہ حادثاتی طور پر ہوا ہے۔