جمعہ , 09 اکتوبر 2020ء
(350) لوگوں نے پڑھا
کمالیہ، چہلم کا مرکزی جلوس محلہ بہلول والا میں اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے پولیس کی بھاری نفری تمام چھوٹے بڑے راستوں پر تعینات تھی۔ جلوس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کے دوران ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر فاروق کا اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ چہلم کے مرکزی جلوس کا معاینہ و سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔